April 18, 2014

aik shair....



 ﯾﮧ ﺟﻮ ﮨﻢ ﺑﻮﻟﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﻧﺎ 
ﯾﮧ ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﺗﺠﮭﮯ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ  

April 16, 2014

Mohabat ki nahi tum ney...


درختوں پر لکھا وہ نام، تم نے کیوں نہیں ڈھونڈا؟
اگر تم کو محبت تھی
تو تم نے راستوں سے جا کے پوچھا کیوں نہیں منزل کے بارے میں؟
ہواؤں پر کوئی پیغام تم نے لکھ دیا ہوتا
درختوں پر لکھا وہ نام، تم نے کیوں نہیں ڈھونڈا؟
وہ ٹھنڈی اوس میں بھیگا، مہکتا سا گُلاب اور میں
مرے دھانی سے آنچل کو تمھارا بڑھ کے چھو لینا
چُرانا رنگ تتلی کے، کبھی جگنو کی لو پانا
کبھی کاغذ کی کشتی پر بنانا دل کی صورت اور اس پر خواب لکھ جانا
کسی بھنورے کی شوخی اور کلیوں کا وہ اِٹھلانا
تمھیں بھی یاد تو ہوگا؟
اگر تم کو محبت تھی، تو تم یہ ساری باتیں بھول سکتے تھے؟
نہیں جاناں
محبت تم نے دیکھی ہے، محبت تم نے پائی ہے
محبت کی نہیں تم نے

April 14, 2014

عجیب گنتی...

یہ آٹھ پہروں شمار کرنا کہ
سات رنگوں کے اس نگر میں
جہات چھے ہیں
حواس خمسہ
چہار موسم
زمان ثلاثا
جہان دو ہیں
خداۓ واحد
یہ تیری بے انت وسعتوں کے سفر پےنکلے ہوے مسافر
-------عجیب گنتی میں کھو گئے ہیں

April 8, 2014

shouq...

Humain shouq e azeeat hay wagerna iss zamanay main..
Teri yaadain bhulaanay ko bohat samaan rakha hay...!!

April 7, 2014

Adaa e beniazi

Ye adaa e beniazi keh wo mere dill ko  lay kar
Bari berukhi say bolay" kisi kaam ka nahi hay "

April 6, 2014

تمنا

یہ میری زیست کی سب سے بڑی تمنا تھی
وہ میرے پاس میرے نام کی طرح رہتا

ہجر

پھر ہجر زندگی میں قرینے سے آگیا

مُسکان میں دبی رہی افسردگی کی لہر

کچھ عشق میری فہم سے آگے گذر گیا

کچھ خاک میں بکھرتی گئی زندگی کی لہر

April 2, 2014

Jhootay....

Kitnay jhootay thay hum mohabat main....
Wo bhi zinda hay, main bhi zinda hon....

April 1, 2014