ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻝ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﮧ ﮬﮯ ﺻﺤﺮﺍ ﺭﮐﮭﮯ
ﮐﺲ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﮮ ﻭﮦ ﮐﺴﮯ ﭘﯿﺎﺳﺎ ﺭﮐﮭﮯ
ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﮐﻮﻥ ﻧﺒﮭﺎﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺍﺗﻨﺎ
ﺍﮮ ﻣﺮﯼ ﺟﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﺷﻤﻦ ﺗﺠﮭﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﮐﮭﮯ
ﮨﻢ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮨﻢ ﻧﺎﻡ ﺗﺮﺍ
ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺠﮫ ﺳﺎ ﮬﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻧﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺗﺠﮫ ﺳﺎ ﺭﮐﮭﮯ
ﺩﻝ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﮔﻞ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮬﮯ
ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎ ﮬﻮﻧﮯ ﺩﮮ ﻧﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﮐﮭﮯ
ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﻃﻤﻊ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺣﺮﺹ ﺯﺭ ﺳﮯ
ﻓﻘﺮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺩﯾﻦ ﻧﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺭﮐﮭﮯ
ﮨﻨﺲ ﻧﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻓﻘﯿﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﭘﻦ ﭘﺮ
ﺟﺎ ، ﺧﺪﺍ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺗﻨﮩﺎ ﺭﮐﮭﮯ
ﯾﮧ ﻗﻨﺎﻋﺖ ﮬﮯ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮬﮯ ﮐﮧ ﭼﺎﮨﺖ ﮬﮯ ﻓﺮﺍﺯ
ﮨﻢ ﺗﻮ ﺭﺍﺿﯽ ﮬﯿﮟ ﻭﮦ ﺟﺲ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺴﺎ ﺭﮐﮭﮯ
Na Zmeen Hay Meri Qraar Gah, Na Falak Hay Manzil-e-Jazb-e-Dil....Bari Dair Say Hay Safar Mera, Teri Yaad Say Teri Yaad Tak
September 28, 2014
September 24, 2014
September 21, 2014
عکس کتنے اتر گئے مجھ میں
عکس کتنے اتر گئے مجھ میں
پھر نجانے کدھر گئے مجھ میں
یہ جو میں ہوں زرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ میں
میرے اندر تھی ایسی تاریکی
آ کے آسیب ڈر گئے مجھ میں
میں نے چاہا تھا زخم بھر جایئں
زخم ہی زخم بھر گئے مجھ میں
پہلے اُترا میں دل کے دریا میں
پھر سمندر اُتر گئے مجھ میں
کیسا خاکہ بنا دیا مجھ کو
کون سا رنگ بھر گئے مجھ میں
میں وہ پل تھا جو کھا گیا صدیاں
سب زمانے گزر گئے مجھ میں
بن کے خورشید سامنے آئے
اور پھر رات کر گئے مجھ میں
پھر نجانے کدھر گئے مجھ میں
یہ جو میں ہوں زرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ میں
میرے اندر تھی ایسی تاریکی
آ کے آسیب ڈر گئے مجھ میں
میں نے چاہا تھا زخم بھر جایئں
زخم ہی زخم بھر گئے مجھ میں
پہلے اُترا میں دل کے دریا میں
پھر سمندر اُتر گئے مجھ میں
کیسا خاکہ بنا دیا مجھ کو
کون سا رنگ بھر گئے مجھ میں
میں وہ پل تھا جو کھا گیا صدیاں
سب زمانے گزر گئے مجھ میں
بن کے خورشید سامنے آئے
اور پھر رات کر گئے مجھ میں
September 20, 2014
September 15, 2014
self analysis....
Tooti phuti ek kashti or khushk samandr dekha tha,
kal shab meny jhank k shayed apny andr dekha tha...
Subscribe to:
Posts (Atom)