April 3, 2011

ذرا پہلے بتا دینا۔۔۔

بھروسہ ٹوٹ جانے سے ذرا پہلے بتا دینا

مُجھے تم آزمانے سے ذرا پہلے بتا دینا

کسی حیلے بہانے سے ذرا پہلے بتا دینا

کہ مُجھ کو تم بُھلانے سے ذرا پہلے بتا دینا

زمیں کی ریت پہ تم نے مُحبت سے جو لکھی تھیں

وہ تحریریں مِٹانے سے ذرا پہلے بتا دینا

میرے دلبر کہ اِس دل پر میں رکھ لوں ضبط کا پتھر

سنو دامن چُھڑانے سے ذرا پہلے بتا دینا

کسی بھی موڑ پر مُحسن بُرا پاؤ اگر مُجھ کو

زمانے کو بتانے سے ذرا پہلے بتا دینا

5 comments:

mystic-soul said...

Wow!

Is that you?

Anonymous said...

میرے دلبر کہ اِس دل پر میں رکھ لوں ضبط کا پتھر

سنو دامن چُھڑانے سے ذرا پہلے بتا دینا

کسی بھی موڑ پر مُحسن بُرا پاؤ اگر مُجھ کو

زمانے کو بتانے سے ذرا پہلے بتا دینا

LOVELY!!!

Rida said...

@ mystic....agar mera naam "MOHSIN" hota to yaqeenan ye main hi hoti....:D:D:D:D:D

@ Abid...thank you..:)

Rida said...

its MOHSIN NAQVI by the way.

Ambareen said...

Bohot barhiya.