April 16, 2011

محبت کی حقیقت

الفاظ کےجھوٹے بندھن میں

راز کے گہرے پردوں میں

ھر شخص مُحبت کرتا ہے

حالانکہ مُحبت کُچھ بھی نہیں

سب جُھوٹے رشتے ناتے ہیں

سب دل رکھنے کی باتیں ہیں

سب اصلی روپ چُھپاتے ہیں

احساس سے خالی لوگ یہاں

لفظوں کے تیر چلاتے ہیں

اِک بار نظر میں آ کر وہ

پھر ساری عمر رُلاتے ہیں

یہ عشق مُحبت مہر و وفا

یہ سب کہنے کی باتیں ہیں

ہر شخص خودی کی مستی میں

بس اپنی خاطر جیتا ہے۔۔۔۔۔

2 comments:

اسد حبیب said...

بہت خوب! شاعر کا نام کیا ہے؟

Rida said...

Welcome to my blog Asad sahab.....glad you like it....but this was from my old diaries... so have no idea who is the poet.