October 26, 2010

محبت کی حقیقت

محبت اس طرح جیسے۔۔۔
گلابی تتلیوں کے پر
محبت زندگانی کی جبینِ ناز کا جھومر
محبت آرزو کی سیپ کا انمول سا گوہر
محبت آس کی دھوپ میں
اُمید کی چادر
محبت اُسکے گیسو
اُسکی پلکیں
اُسکی آنکھیں
محبت اُسکی باتیں
محبت اُسکے ہجر کی اور وصل کی راتیں
محبت اُسکی دھڑکن
محبت اُسکی سانسیں
محبت اُسکی خاموشی
اُسی کی بات جیسی ہے
محبت کو اگر سمجھو تو
!اُسکی ذات جیسی ہے۔۔۔

No comments: