October 28, 2010

منتظر

اُداس راتوں میں دل کی بستی میں آ کے دیکھو
ہر ایک رستہ ،ہر اک دریچہ
تمھاری چاہت کا منتظر ھے
فلک سے تکتا ھے چاند تم کو
ستارے تم کو بُلا رھے ہیں
تمھاری آمد کے منتظر ہیں
مجھے یقیں ھے تمھارے دل میں
گئے دنوں کے خیال ہیں کُچھ
نئے سفر کے ملال ہیں کُچھ
نئی رُتوں کے سوال ہیں کُچھ
اگر یہ سچ ھے تو میری مانو۔۔۔
پُرانے رستوں پہ لوٹ آؤ
پُرانی بستی میں کوئی اب تک
!!!تمھاری آمد کا منتظر ھے۔۔۔

2 comments:

Rs said...

کبھی جانے والوں کے پیچھے نہ جانا
کبھی آنے والوں کا رستہ نہ تکنا
کہ اِن جانے والوں کو آنا نہیں ہے

Rida said...

:)true...!!!